منگلورو:27/جون (ایس اؤنیوز)دکشن کنڑا ضلع میں ہورہے ناخوشگوار واقعات کے پیش نظر منگلور و شہر سمیت بنٹوال ، بیلتھنگڈی ، سلیا اور پتور تعلقہ جات میں دفعہ 144کو 30جون کی رات 12بجے تک توسیع کرتے ہوئے امتناعی احکامات کو نافذ کئے جانے کا دکشن کنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جگدیش نے حکم جاری کیا ہے۔ فسادزدہ بنٹوال تعلقہ کے کلڈکا، ملکار، بی سی روڈ، کئی کمبا، تمبے ، فرنگی پیٹ ، وٹلا ، کنیان سمیت حسا س علاقوں میں پولس کو تعینات کرتے ہوئے سخت حفاظتی انتظاما ت جاری ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 27جو ن تک امتناعی احکامات نافذ کرتے ہوئے حکم جاری کیا گیا تھا لیکن حالات کے پیش نظر اس میں توسیع کی گئی ہے۔